کلامِ متینیkalam e mateeni

برائے بزمِ حضور آفتابِ ملت
کلامِ متینی
درود ان کو ادب سے جو ہم سنانے لگے
وہ میرے فکر کی پاکیزگی بڑھانے لگے

نبی کی مدح سرائی کاجب خیال آیا
قلم،دوات بھی اپنا ہنر دکھانے لگے

انہیں نہ ہوگی میسر ذرا بھی بوئے جناں
جو رب کو چھوڑ کے پتھر پہ دل جمانے لگے

وہ ڈالتے گئے پردہ ہمارے عیبوں پر
خطائیں اپنی جو روکر انھیں بتانے لگے

کوئی نہیں تھا قیامت میں جو مدد کرتا
حضور آئے گنہگار مسکرانے لگے

تصورات کی دنیا میں گم ہوا جونہی
خیال یار سے آنکھوں میں اشک آنے لگے

نجوم و شمس و قمر کہکشاں ہوئے روشن
نبی کے تلوؤں کی خیرات جب سے پانے گے

دعا ہے رب سے یہی ہر گھڑی متینی کی
مدینے پاک سے نجدی بلا ٹھکانے لگے

شاداب متینی علیمی سدھارتھ نگری
مقیم حال واپی گجرات

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے