کلامِ معظم ارزاں شاہی دوست پوری

بزم حضور آفتاب ملت میں کہا گیا یکجا کلام

حمد باری تعالٰی
ذکر خدا و شاہ ہدیٰ بارہا کریں
اپنے لئے نجات کا یوں باب وا کریں

حق اس کی بندگی کا ہم ایسے ادا کریں
"بندے ہیں جب خدا تو حمد خدا کریں "

معبود کے ہی نام سے ہم ابتدا کریں
اس کے ہی ذکر خیر پہ ہر انتہا کریں

مصرعے پہ حمد پاک کے حمد خدا کریں
مصرعہ جو نعت کا ملے نعتیں کہا کریں

روزہ, نماز, صدقہ و خیرات, حج کے ساتھ
دل میں ہمیشہ خوف خدا کا رکھا کریں

رازق ہے تو حکیم وعلیم و خبیر بھی
کن کن صفات کا تری ہم تذکرہ کریں
 

خلاق کائنات ہے بے شک وہ لا شریک
لازم ہے اس کی ہر گھڑی حمد وثنا کریں

اس کی ہی کار سازی کا جلوہ ہے ہر طرف
پس اس کی کبریائی کا چرچا کیا کریں

قدرت خدائے پاک کی ہر شئے میں ہے نہاں
ہم پر عیاں یہ ہو گا چلو تجربہ کریں

رب کی رضا جو چاہیں معظّم تو شرط ہے
 اس کے حبیب پاک کی حاصل رضا کریں

معظّم ارزاں شاہی دوست پوری

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے