شاعر اسلام صدام حسین نازاں پرنوی بہار



نعت مقدس! 

صاحب کلام شاعر اسلام حضرت حافظ و قاری صدام حسین نازاں صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی 

عشق سرور کے گیت گائے ہیں
اور تصور میں ان کو لائے ہیں

آمنہ کے پسر زمانے میں
بن کے محبوب رب کا آئے ہیں

آئے ہیں چل کے وہ بھی طیبہ سے
جلسہ ان کا جو ہم سجائے ہیں

سرور دیں اے صاحب جنت
سارے عالم کو آپ بھائے ہیں

پر فتن دور میں جہاں کے لیے
وہ خدا کا پیام لائے ہیں

میرے آقا کے حسن کا صدقہ
یوسف مصر نے بھی پائے ہیں

اپنے اعمال کا بھروسہ کیا
اپنا شافع انہیں بنائے ہیں

باب روشن ہے میری دنیا کا
"جب سے آنکھوں میں وہ سمائے ہیں"

ہم کو سرکار نے ہی اے نازاں! 
جام توحید کے پلائے ہیں

نتیجۂ فکر :
صدام حسین نازاں، پورنوی 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے