کلامِ متینیKalam e mateeni

برائے بزمِ حضور آفتابِ ملت
✍🏻 کلامِ متینی
مئے الفت پلاتی ہے ہمارے غوث کی چوکھٹ
در میخانہ جیسی ہے ہمارے غوث کی چوکھٹ

لطافت باکمالی ہے سخاوت بے مثالی ہے
کرامت میں بھی عالی ہے ہمارے غوث کی چوکھٹ

جبیں اپنی جھکاتے ہیں یہاں پر اولیا آکر
نہایت شان والی ہے ہمارے غوث کی چوکھٹ

زمانے بھر میں صدقہ حضرتِ شبیر و شبر کا
ہر اک لمحہ لٹاتی ہے ہمارے غوث کی چوکھٹ

ہمارے دین وایمان وعقیدے کی نگہبانی
ہمیشہ کرتی رہتی ہے ہمارے غوث کی چوکھٹ

بھٹک جاتے ہیں جو دینِ رسولِ پاک سے، ان کو
رہ منزل دکھاتی ہے ہمارے غوث کی چوکھٹ

چلو اے غمزدو! بغداد میں ہر قلبِ مضطر کو
عطا تسکین کرتی ہے ہمارے غوث کی چوکھٹ

غم و اندوہ کے ماروں، غریبوں، بے سہاروں کو
سہارا دیتی رہتی ہے ہمارے غوث کی چوکھٹ

خدا شاہد بڑا خوش بخت ہے دنیا میں وہ انساں
متینی جس نے پائی ہے ہمارے غوث کی چوکھٹ

بنوک۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ خامہ
خاکپائے سرکار متین الاولیاء
شاداب متینی علیمی تنویری سدھارتھ نگری
مقیم حال واپی گجرات

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے