کلام حضرت حافظ و قاری شمشاد احمد مصباح خیرآبادی



حبیب خدا پر جو دل سے فدا ہے
وہ ذی مرتبہ ہے وہ ذی مرتبہ ہے 

نہیں ہے کسی چیز کی اسکو حاجت 
جو محبوب داور کے در کا گدا ہے 

ابو جہل کی مشت میں کنکری نے 
حبیب خدا کا ہی کلمہ پڑھا ہے 

سمجھ پائیں کیا ان کو جن و بشر سب 
خدا کا وہ محبوب سب سے جدا ہے 

ابھی وقت ہے تھام لو ان کا دامن 
نبی کی رضا میں خدا کی رضا ہے 

ہے بیشک جہنم ہی اس کا ٹھکانہ 
جو آقا کے فر مان سے پھر گیا ہے 

ملی ہے زمانے میں عزت جو مجھ کو 
مرے بوڑھے ماں باپ کی یہ دعا ہے 

مجھے بھی بلائیں گے آقا مدینہ 
یہ شمشاد بھی تو انہیں کا گدا ہے 

حافظ و قاری شمشاد احمد مصباح خیرآبادی


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے