فتویٰ۔۔صاحب ‏فتاوىٰ ‏یارعلویہ ‏مفتی ‏منظور ‏احمد ‏یار ‏علوی ‏صدر ‏شعبۂ ‏افتا ‏دارالعلوم ‏اہلسنت برکاتیہ گلشن ‏نگر ‏جوگیشوری ‏ممبئی

السلام علیکم ورحمت اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین مسئلہ ذیل میں 

فرض نماز میں زید کی کچھ رکعتیں چھوٹ گئی ہوں اور جو رکعت زید کی چھوٹی تھیں ان نماز میں امام سے سہو ہوگیا تھا
توزید امام صاحب کے ساتھ سجدۂ سہوکرےگا یا اپنی چھوٹی ہوئی رکعتوں کو پورا کرے گا
سائل سیداسماعیل رضا جمبرگٹہ کرنا ٹک
""""""""""""""""""""""""""""""""""""

الجواب ھوالموفق للحق والصواب
مسبوق سجدہ سہو کے سلام میں امام کے ساتھ شریک نہیں ہوگا، یعنی وہ سلام نہیں پھیرے گا ؛ البتہ اُس کے لیے امام کے ساتھ سجدہ کرنا ضروری ہے اور اگر مسبوق نے بھول سے امام کے ساتھ سلام پھیر دیا، تو اس کی نمازہوجائے گی ۔ قال ابن عابدین :(قولہ والمسبوق یسجد مع إمامہ) قید بالسجود لأنہ لا یتابعہ فی السلام، بل یسجد معہ ویتشہد فإذا سلم الإمام قام إلی القضاء۔( الدر المختار مع رد المحتار : ۸۲/۲، کتاب الصلاة، باب سجود السہو ، ط: دار الفکر، بیروت

کتبہ
منظوراحمد یارعلوی
دارالعلوم اہلسنت
برکاتیہ گلشن نگر جوگیشوری
ممبئی
۵/جمادی الاولی ۲۴۴۱؁ھ

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے