حضرت مولانا ڈاکٹر محمد غیاث الدین سالم البرکاتی وفاروقی صدر المدرسین الجامعہ الیار علویہ فیض العلوم سکندر پور بستی

بزم حضور آفتاب ملت میں
 کہا گیا مکمل کلام
مصرع طرح
مصطفیٰ سے جو عشق کرتے ہیں

حضرت مولانا ڈاکٹر محمد غیاث الدین سالم البرکاتی وفاروقی صدر المدرسین الجامعہ الیار علویہ فیض العلوم سکندر پور بستی

جو عقیدت نبی سے رکھتے ہیں
پر سکوں ہرجگہ وہ رہتے ہیں

پارسا ہیں وہی زمانےمیں
جو نبی  پر درود پڑھتے ہیں

تیرے قدموں کی ہی ضیاء پاکر
ماہ و خورشید بھی چمکتے ہیں

تم پکارو کہیں سے بھی ان کو 
وہ دلوں کی صدائیں سنتے ہیں

چل کے آجاتا ہےشجرپل میں
مصطفیٰ جب اشارہ کرتے ہیں

ان کے عشاق کی علامت ہے
نعت سنتے ہیں اور مچلتے ہیں

آل واصحاب کی ملےخیرات
وقت کے شاہ رستہ تکتے ہیں

صدقۂ پنجتن کا پاۓ بنا
وقت کے شاہ کیسےپلتے ہیں

آب و اشجار کو بلانا بھی
ان کے درکےغلام کرتے ہیں

جو ہیں بزم آفتاب ملت میں
سب اصولوں کے ساتھ رہتے ہیں

دیکھ لو جاکے جامعہ سلمہ
علم والے وہاں پہ رہتے ہیں

جلتے ہیں جو رضا سے اے سالم
وہ جہنم میں جاکے جلتے ہیں

حضرت مولانا ڈاکٹر محمد غیاث الدین سالم البرکاتی وفاروقی صدر المدرسین الجامعہ الیار علویہ فیض العلوم سکندر پور بستی

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے