اظہار مسرت ++++از طرف امیر القلم عاشق شہنشاہ امم ناشر مسلک امام عرب و عجم نبیرۂ سرکار محبی فاتح آگرہ حضرت علامہ مولانا حافظ و قاری مفتی محمد ارشد الرحمن قادری صاحب قبلہ دامت برکاتہم العالیہ

سبحان اللہ سبحان اللہ  جامعہ ام سلمہ دریاآباد کے زیر اہتمام
جشن ردائے عالمیت و فضیلت قرأت



آج اس پوسٹر کے حسن وجمال سے زیادہ اس میں چھپے پاکیزہ اعلان نے بحر مسرت سے ہمکنار کردیا کہ شاہزادیان اسلام علم وفضل کی اس مقدس متبرک ردا کی حقدار ہوگئیں ہیں جو خاتون جنت کے اپنے بابا جان علیہ التحیۃ والثنا کی بارگاہ عالیجاہ سے پائے ہوئے احکام خداوندی کے لازوال   نقوش مقدسہ کی محافظ ہے،
اب اس ردائے عقیدت کے پانے والی شاہزادیوں کی نسلوں کے عقائد واعمال کے حفاظت کی گواہی دینے میں کوئی جھجھک محسوس نہیں ہوگی کیونکہ سرکار کے کہنے کے مطابق ماں کی گود بچوں کا پہلا اور اہم مکتب ہے،اور جب صاحبِ مکتب کا سینہ علم وعمل کے سورج سے روشن ہوگا تو یقینی بات ہے اس کی پاکیزہ کرن اپنی اولاد کو کیسے نہ منور کرےگی ، میں مبارکباد دیتا ہوں ناشر مسلک اعلٰحضرت، پاسبان عشق ومحبت ،گلشن اہلبیت کی فصل بہار،نواسۂ احمد مختار شاعر فی البدیہ حضرت سید آفتاب عالم صاحب گوہرواحدی قبلہ بانی وسرپرست مدرسہ گلشن مدینہ سرتاج العلوم، مرکز علم  وعمل شاہزادیان اسلام جامعہ ام سلمہ، اور جامعہ ام سلمہ جونیر ہائی اسکول دریاآباد بارہ بنکی یوپی الھند کو جن کا قوم کی زبوں حالی پر دھڑکنے والے دل کی صدا نے مذکورہ ایوان علم کو وجود بخشا،اور آج بھی ہزاروں کوس دور رہ کر شب وروز ادارے کی ترقی کے لئے کامیاب کوشش فرمارہے ہیں،
میری دعا ہے اللہ تعالٰی حضرت کے سائۂ عاطفت کودراز فرمائے،اور دین وسنیت کے خدمات کی کوششوں میں ان کاساتھ دینے کے لئے درد مند اہل ثروت حضرات کو حضرت کے قریب ہونے کی توفیق عطا فرمائے، 
آمین بجاہ سیّد المرسلین ﷺ

خادم بزم آفتاب ملت 

گدائے مفتئ اعظم وسرکار محبی 
محمد ارشد الرحمٰن قادری پوکھریروی آگرہ
جامعہ ام سلمہ و جامعہ گلشن مدینہ سرتاج العلوم وام سلمہ جونییر ہائی اسکول دریاآباد میں بچوں اور بچیوں کے داخلے کے لئے رابطہ درج ذیل نمبرات پر رابطہ کریں👇

8009968910.8009059597 


www.jamiaummesalma.com
www.aftabalamgauhar.com
جن حضرات کو اپنے کلام،مضامین ہماری ویب سائٹ پر اپلوڈ کروانے ہو دئیے گئے نمبر پر واٹسپ کریں 👇

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے