کلام ‏صدام ‏حسین ‏زیدی



بلند رب نے کیا آپ کا مقام حسین
ہر ایک غوث و ولی آپ کا غلام حسین


عیاں ہے کرب و بلا سے یہی پیام حسین 
*شکست ظلم کو کافی ہے تیرا نام حسین*


عزیز و خویش کو لے کر دفاع دیں کے لیے
چلے ہیں کرب و بلا کی طرف امام حسین


وہ لاجواب ہے بے مثل ہے زمانے میں
دیا ہے آپ کے نانا نے جو نظام حسین


ہیں آپ سبط پیمبر علی کے لخت جگر
کہ جن کا نعرہ لگائے جہاں تمام حسین


کوئی بیاں بھی کرے مرتبہ تو کیسے کرے
کہ شاہ دیں نے کیا تیرا احترام حسین


نماز عشق کے انداز تم نے سکھلائے
میان سجدہ شہادت کا پی کے جام حسین


خدا قبول کرے بہر تاجدار حرم
لکھا ہے آپ کے زیدی نے جو کلام حسین


از قلم
*صدام حسین زیدی جھارکھنڈ*

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے