تشکر ‏نامہ۔۔۔کنیز ‏سیدہ ‏فاطمہ ‏شاعرہ ‏محترمہ ‏بشارت ‏جبین ‏صاحبہ ‏پاکستان


السلام علیکم ورحمةاللہ تعالیٰ وبرکاتہ

اظہار تشکر منجانب ‏کنیز ‏سیدہ  ‏فاطمہ ‏شاعرہ ‏محترمہ ‏بشارت ‏جبین ‏صاحبہ ‏پاکستان


لک الحمد یا اللہ الصلٰوة والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰة والسلام علیک یا حبیب اللہ الصلوٰة والسلام علیک یا نبی اللہ صلی اللہ علیہ وسلم 

*اما بعد*

اعوذ باللہ من الشیطٰن الرجیم 
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم 

*فاذکرونی اذکرکم واشکروالی ولا تکفرون*

میں جس قدر رب العٰلمین کی حمد وثنا بیان کروں کم ہے میں جتنی بھی رحمةاللعٰلمین کی مدح وتعریف کروں کم ہے میں جتنا بھی بزروگوں کی عنایت کا دم بھروں کم ہے کہ مجھ خاکسار کو مسرت بھرا یہ دن دیکھنا نصیب ہوا اور بزم حضور آفتاب ملت کے گولڈن جوبلی مشاعرے میں دوسری پوزیشن حاصل ہوئی 
اس میں میرا کوئی کمال نہیں بلکہ سیدی سرکار اعلیٰحضرت سے والہانہ عقیدت ومحبت کا ثمرہ ہے اس لیے میں اپنی اس کامیابی کو فاضل بریلوی علیہ الرحمہ کی کرامت گردانتی ہوں 


میں تو حمد ونعت ومنقبت کا ایک مصرع کہنے کے قابل نہ تھی یہ تو محبوب کردگار مکی سردار مدنی تاجدار حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کے دربار گہر بار کے دیدار کا نتیجہ ہے محسن انسانیت کے روضے کی عطا ہے اور یہ سعادت مجھے عمرہ کی صورت میں میسر آئی جو آج میں حمد ونعت ومنقبت کے چند مصرعے کہہ پارہی ہوں اور اللہ کریم بزرگوں کے فیضان سے مجھے یہ توفیق مرحمت فرما رہا ہے 


میں ملک پاک کی رہنے والی ہوں اور وہ بھی چترال کی اور یہ چترال ایسی جگہ ہے جہاں چہار جانب بدعقیدے بھرے پڑے ہیں یوں سمجھیے کہ یہ سرزمین بد عقیدوں کا گڑھ ہے ان کے جھرمٹ میں رہ کر اپنے ایمان وعقیدے کو ٹھوس رکھنا مسلک اعلیٰحضرت پر ثابت قدم ہونا کیسا ہے یہ آپ احباب سے مخفی نہیں میں اور میرا گھرانہ ہی ہے جو سنی صحیح العقیدہ اور مسلک اعلٰحضرت کا وفادار ہے بقیہ اللہ کی پناہ 
بلکہ اس سرزمین کی میں سنی صحیح العقیدہ پہلی نعت گو شاعرہ ہوں

یہ سعادت بھی میرے لیے من جانب اللہ ملنے والی کسی نعمت عظمیٰ  سے کم نہیں 

بدعقیدوں نے طرح طرح کے حربے استعمال کیے جعل سازیاں کیں بہت سارے ہٹ کنڈے اپنائے بارہا دام فریب میں لینے کی کوششیں کرتے رہے مگر میں اپنی جگہ سے ٹس سے مس نہیں ہوئی بلکہ ایمان وعقیدے کے حوالے سے مجھ میں اور مضبوطی پیدا ہوگئی بزرگوں کی عقیدت ومحبت میں اور اضافہ ہوگیا یہ سب فیضان رضا بریلوی ہے جب میں خود کو ان کے جھرمٹ میں تنہا پاتی ہوں تو امام احمد رضا کا یہ شعر میری زبان پر ہوتا ہے 

اک طرف اعدائے دیں اک طرف ہیں حاسدیں 
بندہ ہے تنہا شہا تم پہ کروڑوں درود 

بس احباب میرے حق میں  ہمیشہ یوں دعا گو رہیں کہ اللہ تعالیٰ میرے ایمان وعقیدے کی محافظت فرمائے مسلک اعلیٰحضرت پر تاعمر مضبوطی کے ساتھ قائم رکھے اس دار فانی میں جب تک رکھے ایمان وعقیدے کی پختگی کے ساتھ رکھے جب دارالبقا کی طرف سفر ہو تو ایمان وعقیدے کے سلامتی کے ساتھ رخصتی ہو اور خاتمہ بالخیر فرمائے جیتے جی ایک بار ہی سہی دیار رضا دیکھنے کی سعادت بخشے 


میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے پر بقلب صمیم اس بزم محبت کے روح رواں آل رسول حضور سید آفتاب عالم گوہر قادری واحدی صاحب 
اور صدر بزم مفتی کلام الدین کلیمی صاحب 
اور ناظم بزم مفتی ارشدالرحمٰن صاحب 
اور بزم کے چیف ایڈیٹر حضرت شاداب متینی صاحب 
اور حاکم مشاعرہ حضرت ڈاکٹر منصور فریدی صاحب 
اور عادل مشاعرہ حضرت شہباز حیرت چشتی صاحب 
اور منصف مشاعرہ حضرت مبارک حسین قادری صاحب 
اور فیصل مشاعرہ حضرت عاصم فیضی صاحب 
نیز ان تمام شعرائے بزم کا جنھوں نے میرے کلام پر داد وتحسین کے گجرے اور مبارکبادیوں کے گلدستے پیش کیے سبھی کا شکریہ ادا کرتی ہوں آپ تمامی کی کرم فرمائیوں حوصلہ افزائیوں نوازشوں کا بھی میری اس کامیابی میں بڑا دخل ہے میں دعا کرتی ہوں کہ رب ذوالجلال آپ سبھی کے علم میں عمل میں عمر میں اخلاق میں اخلاص میں سخن میں فن میں صدق میں رزق میں خوب برکتیں عطا فرمائے اور سبھی کو حمد گوئی نعت گوئی منقبت خوانی کی تازندگی توفیق رفیق عطا کرے دنیا وآخرت کی بھلائیاں عطا فرمائے بار بار ہم سبھی کو زائر حرمین شریفین بنائے ساتھ ہی فیضان رضا سے ہم سب کو خوب فیضیاب کرے آمین ثم آمین بجاہ النبی الامین المتین الکریم علیہ الصلٰوة والتسلیم یا رب العٰلمین 


اس علمی ادبی فنی شعری حلقہ کے تعلق سے میں کیا رقم کروں جہاں شب وروز شام وسحر ارباب شعر وسخن کا جم غفیر ہو اور پیارے مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کی مدح وثنا ہو رہی ہو فیضان کعب وحسان ورواحہ سعدی وغزالی جامی ورومی رضا واختر کی موسلا دھار بارش ہو رہی ہو بس اتنا ہی کہوں گی کہ یہ بزم حضور آفتاب ملت اپنی مثال آپ رکھتی ہے اپنے آپ میں منفرد ہے باکمال ہے بے مثال ہے 

رب ذوالمنن اس بزم عقیدت ومحبت کو تاقیام قیامت قائم ودائم رکھے بد نظروں کی بد نظری حاسدوں کے حسد سے بچائے خوب عروج وترقی عطا فرمائے آمین اللھم آمین 


میں خاص طور پر محترم  محبوب رضا شبنم رضوی  صاحب مہسی شریف کی  شکرگزار ہوں کہ آج جو بھی ہوں انہیں کی شفقت و حوصلہ افزائی کا نتیجہ ہے ،،،،،،، 
اعلیٰ حضرت فاضل بریلوی علیہ الرحمہ سے جو عقیدت و محبت کا رشتہ میرا بچپن سے اب تک تھا اور ہے شبنم رضوی سے نعت کے حوالے سے رابطہ قائم ہونے کے بعد وہ تعلق اور بھی مضبوط ہوگیا ہے واقعی شبنم رضوی صاحب صحیح معنوں میں بلبلِ باغِ رضا ہیں۔۔۔۔۔اللہ انہیں دو جہاں کی عزتیں عطا فرمائے اور آپ تمام عاشقان رسول و مدح خوان غوث و رضا کو دارین کی بھلائیاں عطا فرمائے۔۔۔۔۔ آپ سب کی دعائیں ہمیشہ ساتھ رہیں۔۔۔۔۔



____نیک دعاوں کی طلبگار____ 
___خواستگار اذن در سرکار___
*_____بشارت جبین_____*
__چترال / پاکستان__

ایک تبصرہ شائع کریں

1 تبصرے

Emoji
(y)
:)
:(
hihi
:-)
:D
=D
:-d
;(
;-(
@-)
:P
:o
:>)
(o)
:p
(p)
:-s
(m)
8-)
:-t
:-b
b-(
:-#
=p~
x-)
(k)