تشکر ‏نامہ تاج القلم ماہرِ فکرو فن ناشر مسلک اعلی حضرت معمار قوم و ملت حضرت علامہ مولانا ‏انظار ‏الحسن ‏خاں ‏رضوی ‏صاحب ‏قبلہ ‏دامت ‏برکاتھم ‏العالیہ

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ




  الحمدللہ رب العالمین والصلوٰۃ والسلام علیٰ سید المرسلین وعلیٰ آلہٖ وصحبہٖ اجمعین۔
   اما بعد

 حمد پاکِ رب العالمین ونعتِ پاکِ سید المرسلین،منقبتِ اولیائے کاملین اور مدحِ جملہ صالحین کا منفرد المثال عالمی شہرت یافتہ شاندار،جاندار
باوقار پربہار گروپ،، بزم حضور آفتاب ملت،،کےتحت منعقد ہونے
والا سواں گولڈن جوبلی انعامی
مقابلہ کے  اہم مشاعرہ میں مجھ بے بضاعت کے کلام کو 
درجۂ چہارم عطاء کیاجانا یقیناً
فضلِ الٰہی،طفیلِ نبی،فیضِ اولیاء،دعاۓوالدین،شفقتِ اساتذہاورسبھی احباب کی محبتوں کا عظیم ثمرہ ہے۔
ہماری حد درجہ کی خوش نصیبی ہے کہ اس بزم مقدس  
میں شرکت و شمولیت کی سعادتوں سے مالامال ہوا۔
یوں تو  میں ممنون ومشکور ہوں اپنے تمام کرم فرماؤں کا 
بالخصوص بانئی بزم آفتاب ملت
پیکر خلوص و محبت، اولاد تاجدار رسالت،نور ماہتاب نبوت
پیر طریقت رہبر راہ شریعت استاذالشعراء حضور سید آفتاب عالم گوہر قادری واحدی  مدظلہ العالی سرپرست جامعہ ام سلمیٰ و گلشن مدینہ سرتاج العلوم 
وام سلمہ جونیر ہائی اسکول ومدارس کثیرہ کا۔ ساتھ ہی ساتھ بزم کے صدر محترم علامہ مفتی کلام الدین کلیمی صاحب قبلہ و ناظم  
بزم علامہ مفتی ارشد الرحمٰن صاحب قبلہ اور بزم کے چیف 
ایڈیٹر عمدۃ الشعراء قاری شاداب متینی صاحب قبلہ مدظلھم العالی کا جن کی کرم فرمائیوں اور بے انتہا نوازشوں
نے مجھے یہ مقام و منصب عطاء کیا۔
اور احسان ہے تمام مبصرین کرام کا جنہوں نے  گوناگوں  مصروفیات کےباوجود اپنی باریک بینی اور روشن خیالی کے ساتھ ہمارے کلام پر تبصرہ فرماکر عدل وانصاف اور پوری پوری دیانت داری کا ثبوت پیش فر مایا۔
ہم ان تمام شرکاۓ بزم کی بارگاہ ناز میں بھی ھدیۂ تشکرات پیش کرتےہیں جنہوں نے ہمارے کلام کو چوتھے نمبر پر دیکھ کر ہمیں
مبارک بادی کا گلدستہ عطاء فرمایا۔
اللہ پاک اپنے محبوب کے صدقے میں مندرجہ بالا جملہ مذکورہ 
شخصیتوں مبصروں اور منتظموں کی عمرمیں رزق میں علم میں ہنرمیں جان میں مال میں اولاد میں بے پناہ برکتیں عطاء فرماۓ ایمان پر رکھے اور ایمان پر ہی خاتمہ فرماۓ۔آمین یارب العالمین بجاہ سید المرسلین علیہ التحیۃ والتسلیم۔
دعاء گو و جو۔


گداۓ در غوث ورضا۔
محمد انظارالحسن خاں رضوی 
بانی وناظم اعلیٰ ۔الجامعۃ الغوثیہ بلوا رونی سیدپور سیتامڑھی بہار۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے