کلامِ اقبال الشعرا حضرت اقبال احمد وافی صاحب

مکمل کلام براۓ بزم حضور آفتاب ملت
وہی تو کرتا ہے مدحت حبیب داور کی
ہوٸی ہے جس پہ عنایت حبیب داور کی

چراغِ عشقِ نبی ضوفشاں رہے دل میں
ہے جانِ  ایماں محبت حبیب داور کی

خدا نے ان کو بنایا ہے نور سے اپنے
ورا ہے عقل سے رفعت حبیب داور کی

خدا کے سارے نبی محتشم ہیں مانا مگر
سبھی سے اعلی ہے عظمت حبیب داور کی

خدا کے فضل سے مختار کاٸنات ہیں وہ
ہے دو جہاں پہ حکومت حبیب داور کی

ابھی نہ بات کرو حسنِ باغِ جنت کی
مری نظر میں ہے تربت حبیب داور کی

ہیں دو جہان کے مالک غذا ہے نان جویں
ہے کتنی اعلی قناعت حبیب داور کی

اذا سجی سے ہویدا یہ ہو گیا وافی
سجاٸی رب نے ہے صورت حبیب داور کی


       *از✒️اقبال احمد وافی*
              *عقیلاآباد گریڈیہ*

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے