( 23 )شہزادۂ فریدی محمودی حضرت حافظ و قاری محمد شوقین شوق فریدی صاحب قبلہ دامت برکاتہم العالیہ خانقاہ فریدیہ جوگیا شریف کھگڑیا بہار (الہند)

ہر طرف ہے بہار آئی رمضان میں
رب نے رحمت ہے برسائی رمضان میں

مغفرت کی گھڑی آئی رمضان میں
ہم سے مجرم کی بن آئی رمضان میں 

خوب کرتے ہیں رب کی عبادت سنو 
پیارے آقا کے شیدائی رمضان میں

کیوں نہ ہو شاد ماں قلب مومن بھلا 
قدر کی رات ہے آئی رمضان میں

رہ کے غفلت میں روزہ نہیں چھوڑنا 
میرے پیارے مرے بھائی 
رمضان میں

جامعہ ام سلمہ کی فطرات سے 
کرنا امداد تم بھائی رمضان میں

دم نکل جائے روزہ نہیں چھوڑوں گا
یہ قسم میں نے ہے کھائی رمضان میں

مصطفی جانے رحمت پہ قرآن کی
رب نے تکمیل فرمائی رمضان مین

شوق وہ بالیقیں جنتی ہو گیا
جس کسی کی قضا آئی رمضان میں

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے