( 22 )شہزادۂ فریدی محمودی حضرت حافظ و قاری محمد شوقین شوق فریدی صاحب قبلہ دامت برکاتہم العالیہ خانقاہ فریدیہ جوگیا شریف کھگڑیا بہار (الہند)

بہت ہی معتبر ہیں اور با عظمت ہیں مولانا 
عدوئے دین کی خاطر بڑی آفت ہیں مولانا

بلاؤ ان کو اپنے گھر بلا ئیں بھاگ جائیں گی
خدا کی رحمتوں میں خاص اک رحمت ہیں مولانا

کیا ہے انبیاء کا ان کو وارث حق تعالی نے
یقیناً دین احمد کے لیے طاقت ہیں مولانا 

رکھو اے مومنو ان سے محبت دل میں تم اپنے
عطائے مصطفی سے صاحب برکت ہیں مولانا 

کریں کیونکر نہ ہم اے شوق ان کی‌ مدحتیں ہر دم
ہمارے واسطے اللہ کی نعمت ہیں مولانا

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے