آپ کا رٹتے رٹتے نام حسین
بڑھ گیا کتنوں کا مقام حسین
میری بیٹی رہے کنیز ان کی
میرا بیٹا رہے غلام حسین
کربلا سے صدا یہ آتی ہے
صبر والوں کے ہیں امام حسین
دست ظالم میں ہاتھ مت دینا
دے گئے ہم کو یہ پیام حسین
جام میخانۀ شہ دیں ہے
آپ کے مے کدہ کا جام حسین
جبر کا سر قلم کیا جس نے
ہے وہ شمشیر بے نیام حسین
جس پہ ساری خدائی نازاں ہے
"کر دیا آپ نے وہ کام حسین"
لعنتی دوزخی یزید پلید
نیک خو اور نیک نام حسین
آپ پر آپ کے فدائی سدا
بھیجتے رہتے ہیں سلام حسین
شک نہیں اس میں آپ کرتے ہیں
قلب عشاق میں قیام حسین
آپ کے آستانے پر آ کر
میں پڑھوں کاش یہ کلام حسین
آپ سے جو بھی بغض رکھتا ہے
وہ بڑا ہے نمک حرام، حسین
شبنم ان کا مقام دیکھو تو
دوش آقا پہ ہیں امام حسین
بندۀ عاجز وناکارہ۔۔۔۔۔
شبنم رضوی مہسی شریف



0 تبصرے